قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَىٰ۔ (سورہ شوریٰ آیہ،23)
پیغمبرِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کے اہلبیتِ اطھار... Show More >>قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَىٰ۔ (سورہ شوریٰ آیہ،23)
پیغمبرِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کے اہلبیتِ اطھار پوری تاریخ میں مظلوم رہے ہیں اور امّت کی طرف سے ستائے گئے ہیں۔ اے کاش امت اہلبیت علیہم السلام سے دشمنی کے بجائے اُن سے دنیا و آخرت کی فلاح کے لیے رہنمائی حاصل کرتی!
لختِ جگر رسولِ خداؐ جنابِ فاطمہ زہرا اور اُن کے نورِ چشم امام حسنؑ و امام حسینؑ سے لے کر تمام اُن کی اولادوں کے ساتھ امت نے ناروا سلوک رکھا جو اسلامی تاریخ کے صفحے پر مسلمانوں کے کردار پر ایک بدنما داغ ہے۔
امام جعفر صادقؑ جو علم و فضل کا سرچشمہ تھے اور اُس زمانے کی تمام برجستہ شخصیات نے اُن سے کسب فیض کیا مگر پھر بھی اپنے زمانے کے مظلوم ترین شخصیت میں شمار ہوتے ہیں۔ اُن کے گھر کو جلایا گیا، انہیں ستایا گیا اور بالآخر زہر دے کر شہید کردیا گیا۔
اس امامِ مظلوم کی شہادت کی مناسبت سے فارسی نوحہ اردو سبٹائٹل میں پیش خدمت ہے۔
#ویڈیو #نوحہ #امام_جعفر_صادق #مظلومیت #بقیع #خزاں #مصائب #مادر #مدینہ #محسن #محرم
Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment