قرآن کریم کی روشنی میں ایک سال 12 مہینوں پر مشتمل ہے اور ان 12 مہینوں میں سے صرف ایک مہینے کا نام قرآن میں آیا ہے اور وہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور یہیں سے یہ بات بھی... Show More >>
قرآن کریم کی روشنی میں ایک سال 12 مہینوں پر مشتمل ہے اور ان 12 مہینوں میں سے صرف ایک مہینے کا نام قرآن میں آیا ہے اور وہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور یہیں سے یہ بات بھی واضح ہو جاتی ہے کہ یہ مہینہ کس قدر عظمت اور اہمیت کا حامل ہے اور اس مہینے کا دوسرے مہینوں پر قیاس نہیں کیا جا سکتا۔ ماہ مبارک جو کہ تمام مہینوں سے بہتر اور افضل مہینہ ہے، اس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے اور یہی رات ماہ مبارک رمضان کے سر کا تاج اور اس کا عروج ہے اور اس رات انسان صدیوں کا سفر لمحوں میں طے کرسکتا ہے۔
چنانچہ اس با برکت مہینے کی اس با فضیلت رات میں انسان کو کون سا عمل بجا لانا چاہیے؟ کس عقیدت کے ساتھ دعا مانگنے کی ضرورت ہے؟ اور کن لوگوں کے لیے دعا کرنی چاہیے؟ اس حوالے سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور دیکھیے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #رمضان_المبارک #عروج #شب_قدر #مہمان #دعا #درخواست #پروردگار #توسل #بہترین
Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment