درخت انسانی زندگی میں مختلف پہلوؤں سے اثر انداز ہوتے ہیں، شجرکاری کی ضرورت و اہمیت اس وقت اور بھی بڑھ جاتی ہے، جب چاروں طرف آلودگی بسیرا ڈالے ہو، صاف و شفاف ہوا کے... Show More >>درخت انسانی زندگی میں مختلف پہلوؤں سے اثر انداز ہوتے ہیں، شجرکاری کی ضرورت و اہمیت اس وقت اور بھی بڑھ جاتی ہے، جب چاروں طرف آلودگی بسیرا ڈالے ہو، صاف و شفاف ہوا کے لیے جسم ترستا ہو، اور زہر آلود ہوائیں نسلِ انسانی کو تباہ کر رہی ہوں۔ اگرچہ دورِ جدید کی سائنسی ٹیکنالوجی نے انسان کی سہولت و آسانی کے لیے لامحدود وسائل مہیا کیے ہیں، زندگی کے مختلف شعبہ جات میں انسان کو بامِ عروج پر پہنچا دیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ صنعتی ترقی کے اس دور میں ہر طرف آلودگی بھی چھائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں انسان کو مختلف بیماریوں اور آفات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تیزی سے بڑھتی فیکٹریاں، سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں، فضائی اور بحری جہازوں کا دھواں، مختلف صنعتوں کے فضلات سے مسئلہ مزید پیچیدہ ہوتا چلا جا رہا ہے جس کا ایک راہ حل شجر کاری ہے اور اسی لیے ایران سمیت دنیا بھر میں جنگلوں کے تناسب کو بڑھانے کے لیے شجرکاری کی مہم چلائی جاتی ہے اور سالانہ بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں شجرکاری کا عمل وجود میں آتا ہے اور ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای سمیت ہر شخص اس مہم کا حصہ بننے کی کوشش کرتا ہے۔ چنانچہ آپ اس ویڈیو میں رہبر انقلاب اسلامی کو، شجرکاری کی اہمیت کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ، عملی طور پر بھی شجر کاری کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #شجر_کاری #فرض #پروگرام #شخص #پودے #ہمت #سالانہ #ملک #فوائد #مدت Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment